لوئر دیر میں ٹک ٹاکر نازیبا حرکات کے الزام میں گرفتار

لوئر دیر میں ٹک ٹاکر نازیبا حرکات کے الزام میں گرفتار
کیپشن: لوئر دیر میں ٹک ٹاکر نازیبا حرکات کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک: لوئر دیر پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا حرکات اور فحاشی پھیلانے کے الزامات پر ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹو سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد نوید کو حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی ویڈیوز میں غلیظ زبان، نازیبا حرکات اور ایسے مواد کا استعمال کر رہا تھا جو مذہبی و معاشرتی اقدار کے خلاف جاتا ہے اور عوامی جذبات مجروح کرتا ہے۔

ڈی پی او لوئر دیر نے بیان میں کہا کہ فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Watch Live Public News