ویب ڈیسک: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کا جج بننے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا تبادلہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کیا جارہا تھا تاہم جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کیوجہ سے انکار کیا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کے انکار کے بعد ان کو زیر غور ہی نہیں لایا گیا۔
دوسری جانب جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔