یو اے ای میں قومی دن پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

یو اے ای میں قومی دن پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: یو اے ای میں قومی دن پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے دو دن کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو پوری امارات میں عام تعطیل ہوگی۔ چونکہ ملک میں ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے نجی اور سرکاری شعبے کے ملازمین کو مجموعی طور پر چار روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ہر سال 2 دسمبر کو قومی دن مناتا ہے۔ 2 دسمبر 1971 کو ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ نے متحد ہو کر نئے ملک متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی تھی۔

Watch Live Public News