شاہین آفریدی دوسرا ون ڈےکیوں نہیں کھیل رہے؟تشویشناک وجہ آگئی

شاہین آفریدی دوسرا ون ڈےکیوں نہیں کھیل رہے؟تشویشناک وجہ آگئی
کیپشن: شاہین آفریدی دوسرا ون ڈےکیوں نہیں کھیل رہے؟تشویشناک وجہ آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے، مگر حیران کن طور پر پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹاس کے لیے میدان میں نہیں آئے۔ان کی جگہ سلمان علی آغا نے قیادت کی ذمہ داری سنبھالی، جس پر شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ٹیم مینجمنٹ نے بعد ازاں تصدیق کی کہ شاہین آفریدی آج کے میچ میں انجری نہیں بلکہ بیماری کے باعث حصہ نہیں لے رہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ وہ اتوار کو ہونے والے آخری ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کپتان بننے کے بعد اب تک تمام میچز میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان 3 میچز میں فتحیاب ہوا اور 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہین آفریدی کے علاوہ پاکستان ٹیم میں ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی دوران سلمان علی آغا کو سابق کپتان محمد رضوان کے بجائے قیادت سونپنے کا فیصلہ بھی کچھ حلقوں میں سوالات پیدا کر سکتا ہے، تاہم چونکہ سلمان علی آغا پہلے ہی ٹی20 ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، اس لیے انہیں ون ڈے کی کپتانی دینا حیران کن نہیں۔

اس رکاوٹ کے باوجود پاکستان آج کا میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرنے کی امید رکھتا ہے۔

Watch Live Public News