26نومبراحتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

26نومبراحتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: 26نومبراحتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری علیمہ خان کی عدم حاضری کے باعث جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔ 

عدالت کی جانب سے ایس ایچ او صادق آباد کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News