علیزے شاہ کی بہن یا کوئی اور؟ اداکارہ نے مداحوں کی پریشانی دور کردی

علیزے شاہ کی بہن یا کوئی اور؟ اداکارہ نے مداحوں کی پریشانی دور کردی

ویب ڈیسک: اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی شکل سے مشابہت رکھنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ نازیہا زینب سے کیے جانے والے مسلسل موازنے پر ردِعمل دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے فنکاروں کی محنت اور پہچان کو نظرانداز نہ کریں۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےعلیزے شاہ نے کہا کہ ’’میری کوئی بہن نہیں‘‘انہوں نے یہ بات ان افواہوں کے جواب میں کہی جن میں نازیہا زینب کو ان کی بہن یا ہم شکل قرار دیا جا رہا تھا۔
علیزے شاہ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ نئی اور باصلاحیت اداکاراؤں کا موازنہ پہلے سے مشہور فنکاروں سے کیا جائے، نئی اداکاراؤں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ 

’’جب کوئی خوبصورت نئی لڑکی انڈسٹری میں آتی ہے اور لوگ فوراً اس کا موازنہ کسی مشہور اداکارہ سے کرنے لگتے ہیں، تو یہ درست نہیں ہوتا۔ وہ اپنی شناخت بنانے آئی ہیں۔‘‘

اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں بھی ایسے تجربات سے گزرنا پڑا۔

کہا کہ’مجھے یاد ہے جب میرا موازنہ دوسری اداکاراؤں سے کیا جاتا تھا تو مجھے بھی اچھا نہیں لگتا تھا، کیونکہ میں چاہتی تھی کہ لوگ مجھے میری اپنی پہچان سے جانیں۔‘

سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں اداکاراؤں کے چہرے کی مماثلت پر حیرت کا اظہار کیا ہے، اور کئی صارفین نے نازیہا زینب کو ’ علیزے شاہ کی ہم شکل‘قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نازیہا زینب اس وقت ڈرامہ ’’جمع تقسیم‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنے کزن کی طرف سے ہونے والی ہراسانی کے بارے میں اپنے خاندان سے بات کرنے میں ہچکچاتی ہے۔

Watch Live Public News