خانیوال: بس الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق، 18 سے زائد زخمی

 خانیوال: بس الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق، 18 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: خانیوال کے نواحی علاقے پرویز والا کے قریب بس الٹنے کے المناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں مرد و خواتین شامل ہیں۔

رحیم یارخان سےفیصل آباد جانے والی مسافر بس خانیوال کے قریب پرویز والا کےمقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی.

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال جہانیاں اور خانیوال منتقل کیا گیا۔

بس حادثے کے 8 شدید زخمیوں کو نشترہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،جہاں ڈاکٹروں کےمطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Watch Live Public News