وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جو 15 سے 18 اپریل تک جاری رہے گا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور علاقائی امن و سلامتی پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم ترکیہ میں پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Watch Live Public News