سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 375 ڈالر کا ہوگیا۔

Watch Live Public News