ویب ڈیسک: لاہور کی مقامی عدالت نےجوا ایپ پروموشن کیس میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس کو چھ جنوری تک رجب بٹ اور ندیم نانی والے کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔
یاد رہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کیں ، دونوں کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔