بھارتی بحریہ کا 4 ارب مالیت کا ’’ درشتی  10 اسٹارلائنر’’ ڈرون گر کر تباہ

darashti 10 drone crashed
کیپشن: darashti 10 drone crashed
سورس: google

 ویب ڈیسک :  بھارتی بحریہ کا ’’ درشتی  10 اسٹارلائنر’’ ڈرون تجرباتی اڑان کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ڈرون کی مالیت 4 ارب روپے تھی ملبہ برآمد کرلیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ’’ درشتی  10 اسٹارلائنر’’ بھارتی وزیراعظم  نریندرا مود ی کے ذاتی دوست گوتم اڈانی کی کمپنی اڈانی ڈیفنس اینڈ ائیرواسپیس نے اسرائیلی دفاعی فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیار کیا ہے اور اسکی لاگت 145 کروڑ بھارتی روپےہے۔

  ڈرون نے اپنی آزمائشی پرواز گجرات کے پور بندر سے کی تھی تاہم فضا میں بلند ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ ڈرون 70 فیصد  تک مقامی پرزوں سے بنایا گیا ہے اور اس کی صلاحیتِ پرواز 36 گھنٹے ہے۔ ڈرون 450 کلوگرام تک کا پے لوڈ لے جانے  کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ اس ڈرون  کے ذریعے نگرانی اور خفیہ معلومات اور ڈیٹا اسٹور کیا جاسکتا ہے ۔

 یادر ہے کہ بھارتی بحریہ  نے آزمائشی پرواز اور جانچ سے  پہلے ہی درشٹی  10 کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔

 یہ ڈرون فوج اور بحریہ کی خفیہ، نگرانی و جاسوسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مقصد سے خریدا گیا تھا۔ 

4 ماہ قبل  ’ایم کیو 9 بی سی گارجین ڈرون بھی خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہوگیا تھا- بھارتی بحریہ  نے   دو جنگی جہاز اور ایک آبدوز اپنے بیڑے میں شامل  کئے ہیں ۔ ان میں کلوری-کلاس کا آخری آبدوز ’واگھ شیر‘، ڈسٹرائیر ’صورت‘ اور فریگیٹ ’نیلگری‘ شامل ہیں۔ یہ ممبئی واقع مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ میں تیار ہوئے ہیں۔ جبکہ بھارتی بحریہ نے  اپنی  خفیہ نگرانی کی صلاحیت  کو مضبوط کرنے کے لیے امریکہ سے 31 ایم کیو-9 بی ڈرون خریدنے کے معاہدے پر بھی دستخط  کئے ہیں ۔

Watch Live Public News