20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان، الرٹ جاری

20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان، الرٹ جاری

(ویب ڈیسک ) ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب  نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔  لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں ۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News