16 سالہ پاکستانی کوہ پیما سلینا خواجہ کا کارنامہ، 6,040 میٹر بلند خُسر گنگ چوٹی سر کر لی

16 سالہ پاکستانی کوہ پیما سلینا خواجہ کا کارنامہ، 6,040 میٹر بلند خُسر گنگ چوٹی سر کر لی

(ویب ڈیسک )16 سالہ پاکستانی کوہ پیما سلینا  خواجہ نے گلگت بلتستان میں واقع 6,040 میٹر بلند خُسر گنگ چوٹی کو کامیابی سے سر کر لیا ہے۔

سلینا  خواجہ  نے یہ کارنامہ اپنے والد یوسف خواجہ کے ہمراہ انجام دیا۔ اس مہم  کی خاص بات یہ ہے کہ  باپ بیٹی کی اس ٹیم نے یہ چوٹی الپائن اسٹائل میں، بغیر کسی بیرونی مدد یا پورٹرز کے، سر کی—جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔

انہوں نے چوٹی پر نہ صرف کامیابی سے قدم رکھا بلکہ رات بھی وہیں قیام کیا، جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

یہ پوری مہم بغیر کسی پورٹر کی مدد کے مکمل کی گئی، یعنی دونوں نے اپنا تمام سامان خود اٹھایا، جو کہ بلند پہاڑوں پر کوہ پیمائی کے لحاظ سے نہایت مشکل کام ہوتا ہے۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی سلینا  کو کوہ پیمائی کی دنیا میں پاکستان کی کم عمر ترین اور باصلاحیت کوہ پیما کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی اہم چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔

یہ چوٹی قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے اور تکنیکی لحاظ سے نہایت مشکل سمجھی جاتی ہے۔اس  کامیابی کے بعد سلینا  نے اپنے اگلے ہدف کے طور پر دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل گاشربرم I (جی 1) اور گاشربرم II (جی 2) کو سر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

Watch Live Public News