پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی

پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی
کیپشن: Pakistan Railways ran the longest freight train in history

پبلک نیوز: (سدھیرچودھری) پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی۔ جس کی لمبائی 2500 فٹ ہے اور یہ 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے اور اس مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کے ذریعے چلایا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ مال گاڑی کراچی سے 3000 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی۔ ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی جبکہ اوسط رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ یہ ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔

ہیڈ اکنامک افئیرز