ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔ علی الصبح لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 439 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی مقدار 808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی، جو کہ صحت کے لیے نہایت خطرناک سطح ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آج پہلے نمبر پر ہے جہاں اے کیو آئی 519 ریکارڈ کیا گیا۔