صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے کل کے میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

وہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ اس طرح انہوں نے بمرا کا چھکا نہ لگنے کا غرور خاک میں ملادیا۔

یہ یادگار لمحہ چھٹے اوور کی تیسری گیند پر آیا جب فرحان نے جرات مندانہ شاٹ کھیلتے ہوئے بال کو بیک ورڈ اسکوائر لیگ کے اوپر سے باؤنڈری کے پار پہنچا دیا، اس شاٹ نے نہ صرف تماشائیوں کو حیران کیا بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بھی دنگ رہ گئے۔

کرکٹ شائقین نے اس تاریخی چھکے کو بے حد سراہا، کیونکہ بمرا کو دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس سے قبل کسی پاکستانی بیٹر نے انہیں چھکا نہیں لگایا تھا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو بہ آسانی 7 وکٹوں سے زیرکرلیا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ شاہینوں کو جلد شکست کے داغ مٹانے کا ایک اور موقع مل سکتا ہے۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ اتوار 21 ستمبر کو سپرفور مرحلے کا آغاز پاک بھارت میچ سے ہونے کے قومی امکانات ہیں۔ 

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق گروپ بی سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں سے اس کے بعد پاکستان کے میچ کھیلنا ہوں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سپرفور مرحلہ پاکستان کے لیے اتنا آسان ہیں ہوگا۔ اگر پاکستان کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو اسے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ 

Watch Live Public News