(ویب ڈیسک ) میئر واشنگٹن ڈی سی موریئل بوسر کا کہنا ہے میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دےگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دیدی گئی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔
دوسری جانب میئر واشنگٹن ڈی سی نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دےگی۔
امریکی صدر نے میئر واشنگٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈیمو کریٹکس میئر موریئل بوسر وفاق کو معلومات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بہت بڑھ جائیں گے۔
ٹرمپ میں عوام اور تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے خوف میں نہیں آنا، میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دوں گا۔
واضح رہے کہ امریکا میں نیشنل گارڈز ملیشیا کے طور پر 50 ریاستوں کے گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں لیکن جب انہیں وفاقی خدمات کیلئے بلایا جائے اس وقت ڈی سی نیشنل گارڈز براہ راست صدر کو جوابدہ ہوتے ہیں۔