پاک بھارت میچ میں تنازعہ کاشکار ہونے والےاینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟

پاک بھارت میچ میں تنازعہ کاشکار ہونے والےاینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
کیپشن: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کاشکار ہونے والےاینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟

ویب ڈیسک: زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن اینڈی پائیکرافٹ ایک بڑے تنازعے کی زد میں آگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایشیا کپ کے دوران ان کے رویے کو کھیل کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے بعد روایتی ہینڈ شیک کا موقع آیا۔ ذرائع کے مطابق اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے روک دیا۔ پی سی بی نے اسے نہ صرف کھیل کے بنیادی آداب کی خلاف ورزی بلکہ غیر جانبداری کے تقاضوں کے بھی منافی قرار دیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھیل کے اسپرٹ کو برقرار رکھنا ریفری کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر اس موقع پر جانبداری کا تاثر دیا گیا۔

پی سی بی نے فوری طور پر آئی سی سی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ کے بقیہ میچوں سے ہٹایا جائے۔ کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی حرکتیں کھیل میں نفرت اور تناؤ کو بڑھا سکتی ہیں، اس لیے سخت کارروائی ضروری ہے۔

اینڈی پائیکرافٹ کون ہیں؟

اینڈی پائیکرافٹ کا شمار تجربہ کار میچ ریفریز میں ہوتا ہے۔ وہ 2009 سے آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں اور گزشتہ برس دسمبر میں وہ 100 ٹیسٹ میچز ریفری کرنے والے دنیا کے صرف چوتھے ریفری بنے۔ اس کے علاوہ وہ اب تک 238 ون ڈے، 174 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 21 خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

بطور کھلاڑی بھی پائیکرافٹ کا کیریئر خاصا نمایاں رہا۔ 1983 سے 1992 کے دوران انہوں نے زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ اور 20 ون ڈے میچز کھیلے۔ وہ زمبابوے کے پہلے سیاہ فام ٹیسٹ کپتان اور سب سے کم عمر کپتان بھی رہے، جس کی وجہ سے ان کا شمار ملک کی کرکٹ تاریخ کے اہم کرداروں میں ہوتا ہے۔

پی سی بی کی شکایت کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے اور شائقین کی نظریں اب آئی سی سی کے فیصلے پر جمی ہوئی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ عالمی ادارہ کھیل کی غیر جانبداری اور اسپرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے کس نوعیت کا ایکشن لیتا ہے۔

Watch Live Public News