حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے پیڑول کی قیمت میں 10 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مختصر پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت گزشتہ پندرہواڑے پر برقرار رہےگیں جبکہ پیڑول 10 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 282 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 78 پیسے کا اضافہ،نئی قیمت 186 روپے 07 پیسے مقرر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے فی لیٹر برقرار جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔