ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 285 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 429 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے کی سطح پر آ گئی۔