کولمبیا: اسکول بس کھائی میں گرنے سے17طالبعلم ہلاک

کولمبیا: اسکول بس کھائی میں گرنے سے17طالبعلم ہلاک
کیپشن: کولمبیا: اسکول بس کھائی میں گرنے سے17طالبعلم ہلاک

ویب ڈیسک: کولمبیا میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں اسکول بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 17 طالب علم جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ کولمبیا کے شہر میڈیئن (Medellin) کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں 17 طلبہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس میں سوار طلبہ اسکول ٹرپ کے بعد ساحلی شہر ٹولو سے میڈیئن واپس آ رہے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Watch Live Public News