تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک

تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک
کیپشن: تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے ایک اسکول میں طالب علم کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک استاد سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور نے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، بنکاک کے مضافات میں واقع نونتھابوری (Nonthaburi) کے ایک اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے اس واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  فائرنگ کے فوراً بعد بڑی تعداد میں طلبہ اسکول سے باہر نکل آئے، جبکہ واقعے کی خبر ملنے پر کچھ والدین بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

تھائی پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹری رونگ نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے سات افراد میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایک طالب علم نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا کہ ابتدا میں اسے لگا کہ پٹاخے چل رہے ہیں؛ کئی گولیاں چلیں، جس کے بعد خاموشی چھا گئی اور پھر دوبارہ فائرنگ شروع ہو گئی۔

تھائی وزیر اعظم انوتین چارنویراکُل نے اس واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا، "ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا؛ ہمارے ملک میں اس طرح کا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے؟"

Watch Live Public News