(ویب ڈیسک ) ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔
سیکٹر ایف سیون میں کویت سفارت خانے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔سفارت خانے کی تیز رفتار گاڑی مہران گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
ٹریفک پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔