شاہین آفریدی پی ایس ایل سیزن  9 جیتنے کیلئے پرامید 

شاہین آفریدی پی ایس ایل سیزن  9 جیتنے کیلئے پرامید 

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ   دو بار جیتیں ہیں پر امید ہے کہ جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں، ٹیم اچھی بنی ہے تیاری بھی بھرپور کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا پہلا میچ کھل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پری میچ پریس کانفرنس کی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ  دو بار جیتیں ہیں پر امید ہے کہ جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں، ٹیم اچھی بنی ہے تیاری بھی بھرپور کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ   راشد خان کا بڑا اہم کردار رہا ہے کمی تو ہو گی ،دیگر بولرز کمی پوری کریں گے ۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ  میں فٹ ہوں اور مکمل تیار ہوں ،  امید ہے کہ میں ہی آوٹ کر لوں گا۔  کچھ کھلاڑیوں کا این او سی کا ایشو تھا راجا پکسا  کو بھی این او سی نہیں ملا، نسیم شاہ کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ واپس آرہے ہیں امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے اور پاکستان ٹیم میں  بھی واپس آ ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ   ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے دوبار جیتے ہیں فینز نے اسپورٹ کیا ہے ، امید تھی کہ اس بار بھی فائنل لاہور میں ہو گا لیکن اب وہ کراچی میں ہو رہا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے ریزلٹ اچھا نہیں آیا  نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلے ہیں ،ہر چیز کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔    میں نے کبھی 150 کی اسپیڈ سے بولنگ نہیں کی ،میں 135 ، 140 کی اسپیڈ سے بولنگ کرتا ہوں میرا فوکس سوئنگ پر ہوتا ہے ، شاہ برادرز پاکستان کا فیوچر ہیں تینوں بھائیوں کو قومی ٹیم میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ   پی ایس ایل کی پرفارمنس ہمیشہ کاونٹ کرتی ہے امید ہے یہاں اچھا کھیلنے والے قومی ٹیم میں جگہ بنائیں گے،   لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں کے لیے اچھا کام کیا ہے امید ہے کہ ہمارے لوکل پلئیرز اچھا کریں گے اور جیتیں گے۔

شاداب خان کی گفتگو: 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان   شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آل راونڈر کا کردار ہوتا ہے، آج کل آل راؤنڈر ز سے اچھا کمبی نیشن بنتا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ  دباؤ ہوتا ہے ایسا نہیں ہے کہ پریشر کبھی نہیں ہوتا، مجھ پر تنقید درست تھی میں اچھا پرفارم نہیں کر رہا تھا،  وہ ماضی کا حصہ ہے اب اچھے مائنڈ سیٹ کے ساتھ آیا ہوں ، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ  ہم ماضی میں دباؤ میں اچھا نہیں کھیل سکے  تھے، ہمارے پاس چیمپئین پلئیرز ہیں اس مرتبہ اچھا پرفارم ہو گا، ہمیں ماضی میں انجریز کا سامنا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے خود پر اعتماد ہوتا ہے اور یقین بھی ہوتا ہے میں اچھا کم بیک کروں گا ، ہمیں ٹیم کی حیثیت اچھا کھیلنا ہے،   لاہور قلندرز دفاعی چیمپئین ہیں وہ اچھا کر رہے ہیں تو دو بار جیتے ہیں ،  سب ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے اچھے میچز ہوں گے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ   پی ایس ایل میں سب دلچسپی لیتے ہیں دوستوں سے مقابلہ ہوتا ہے،  اگر ہار جائیں تو سارا سال باتیں سننا پڑتی ہیں۔ لاہور قلندر کے خلاف اچھا میچ ہو گا لاہور قلندرز ہوم گراونڈ پر کھیل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا  کہ  میرا گول پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بننا ہے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔