معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
کیپشن: معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: اڑیسہ کی معروف اور سینئر گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 سال کی عمر میں برین اسٹروک کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ چند روز سے کٹک کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گیتا پٹنائک کو گزشتہ جمعرات کو بھونیشور میں ایک تقریب کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے برین اسٹروک کی تصدیق کی۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، تاہم وہ اتوار کی شام جانبر نہ ہو سکیں۔

ان کے انتقال کی خبر سے موسیقی کی دنیا سوگوار ہو گئی ہے، جبکہ ریاست کے وزیر اعلیٰ سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ برین اسٹروک کی علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے۔ ماہرین کے مطابق اسٹروک کے دوران ہر لمحہ اہم ہوتا ہے کیونکہ تاخیر دماغی خلیات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

Watch Live Public News