ریاست نے مثبت کردار ادا کیا، غصے پر افسوس ہے،وائرل چچا کا پبلک نیوز کو خصوصی انٹرویو

ریاست نے مثبت کردار ادا کیا، غصے پر افسوس ہے،وائرل چچا کا پبلک نیوز کو خصوصی انٹرویو
کیپشن: ریاست نے مثبت کردار ادا کیا، غصے پر افسوس ہے،وائرل چچا کا پبلک نیوز کو خصوصی انٹرویو

ویب ڈیسک: پنجاب کی وزیراعلیٰ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر " وائرل چچا" کے نام سے شہرت پانے والے شہری ساجدنے پبلک نیوز ڈیجیٹل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں دل کی باتیں کہہ ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو خود نہیں بنائی گئی بلکہ کسی اور نے بنائی اور وائرل کی، لیکن الفاظ انہی کے تھے، جس پر وہ اب شرمندہ ہیں۔

"مجھے تجربہ ہوا کہ الفاظ کی ادائیگی ہمیشہ مثبت ہونی چاہیے۔"

انہوں نے کہا کہ جذبات پر کنٹرول ہر کسی کے بس کی بات نہیں، اور جب کوئی شخص تکلیف میں ہو تو وہ غصے کا اظہار کرتا ہے، یہ فطری ردعمل ہے۔

"پانی کہاں نہیں تھا؟ ایک دل کا غبار تھا جو نکل گیا۔"

"ریاست نے مثبت کردار ادا کیا، دیر آئے درست آئے"

چچا کا کہنا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں بے شمار پیغامات موصول ہوئے، اور ریاست نے جو کردار ادا کیا، وہ مثبت اور قابلِ تعریف ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ دو دن کہاں غائب رہے؟ تو انہوں نے بات گول کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ "غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، جب سب ختم ہوگیا تو پیچھے کیا دیکھنا؟"

تشدد یا دباؤ کے حوالے سے انہوں نے واضح کہا "جس نے کچھ نہ کیا ہو، اللہ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ میں نے کچھ کیا ہی نہیں۔"

"کیا واقعی سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے؟"

اس سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ لوگ مزے لیتے ہیں۔ "دنیا میں آئے ہیں تو ہنسنا بھی ہے۔"

نوکری سے نکالے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا لیکن اشارتاً کہا کہ "ہم کون ہوتے ہیں بائیکاٹ کرنے والے؟ ملک ہمارا ہے، پراڈکٹ ہماری ہے۔"
آخر میں پیغام: "ادارے اپنا کام کریں، ہر کام وزیراعلیٰ نہیں کرے گی"

انٹرویو کے اختتام پر انہوں نے ایک اہم پیغام دیا کہ"اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہر کام وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کے کرنے کے لیے نہیں ہوتا۔ کیا پانی وزیراعلیٰ نے نکالنا ہے؟"

Watch Live Public News