صدر ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے آپشن پر غور کرنے لگے،امریکی اخبار کا دعویٰ

صدر ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے آپشن پر غور کرنے لگے،امریکی اخبار کا دعویٰ
کیپشن: صدر ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے آپشن پر غور کرنے لگے،امریکی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک:ایک امریکی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی جزائر پر ممکنہ قبضے کے لیے زمینی فوج تعینات کرنے کے آپشن کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل ایرانی پلوں پر ممکنہ حملوں کی ڈیڈ لائن سے متعلق صحافیوں کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں ڈیڈ لائن مقرر کرنا پسند نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔ ان کے بقول ایرانی قیادت مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

Watch Live Public News