بلال یامین کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں گھڑی چوری پرعظمی بخاری کا درعمل

بلال یامین کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں گھڑی چوری پرعظمی بخاری کا درعمل

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بلال یامین کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں گھڑی چوری ہونے پر بیان۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پھر سے گھڑی چوری اور وہ بھی اسمبلی سے؟تحریک انصاف اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گی، چوریاں کرنا تحریک انصاف کی قیادت کا پرانا شیوا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی قائدین نے پہلے وفاق میں حکومت کرتے ہوئے گھڑی چوری کا کاروبار کیا، اب ان کی چوری کی وارداتیں پنجاب اسمبلی بھی پہنچ گئی ہیں۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں بھی چلے جائے آپ چور تھے چور ہیں چور رہے گے ، چوری کرنا ڈاکہ ڈالنا آپ کا پرانا شیوا ہے ، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔ 

Watch Live Public News