الوداع....پی ڈی ایم....الوداع

الوداع....پی ڈی ایم....الوداع
پبلک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بالآخر تماشا انجام پذیر ہوا۔ 2020 میں بننے والا اتحاد 2021 میں انجام کو پہنچا۔ چوروں کی انجمن نے وزیراعظم سے این آر او لینے کیلئے ہر حربہ آزمایا مگر ناکام رہی۔ پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر قوم کو سلام۔سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر جاری کردہ ان کے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ مذاق بن گیا کیونکہ لوگوں نے انہیں مسترد کیا۔ ان کے استعفےٰ بنے لطیفے۔ الوداع۔۔ پی ڈی ایم۔۔الوداع۔ وزیراعظم عمران خان کا مؤقف ثابت ہوا۔ عوام کرپشن بچانے نہیں کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔