وائس آف امریکا کے ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا

وائس آف امریکا کے ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا
کیپشن: وائس آف امریکا کے ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک: امریکی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رخصت پر بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی دو خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ بھی کم کر دی گئی ہے۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں وائس آف امریکا اور چھ دوسری سرکاری خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

وائس آف امریکا دنیا کی چالیس زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔

Watch Live Public News