دہشتگردوں کا  نوشکی میں حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان ، 2 سویلین شہید، سیکیورٹی ذرائع

دہشتگردوں کا  نوشکی میں حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان ، 2 سویلین شہید، سیکیورٹی ذرائع

(ویب ڈیسک )   سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف  فوری موثر جوابی کارروائی کی۔

کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نوشکی میں حملہ، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں نے  آج صبح ایف سی کانوے پر   نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکہ اور خود کش حملہ کیا،  سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف  فوری موثر جوابی کاروائی کی۔

  سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق  ابتدائی جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے،  بزدلانہ  خود کُش حملے میں ایف سی کے تین جوان  اور دو سویلین شہید ہو گئے۔

  سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

Watch Live Public News