پنکی کے گاہکوں میں 30 سیاستدان کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف

پنکی کے گاہکوں میں 30 سیاستدان کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف
کیپشن: پنکی کے گاہکوں میں 30 سیاستدان کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف ‘ پنکی’ کے کیس میں سنسنی خیز پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملزمہ کے ہائی پروفائل ‘کوکین نیٹ ورک’ کے گاہکوں کی فہرست میں 30 کے قریب معروف سیاستدانوں کے نام شامل ہیں۔

پولیس حکام نے یہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار کو پیش کر دی، جس کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، رپورٹ میں پنکی نیٹ ورک کے تمام بڑے گاہکوں اور آپریٹرز کی تفصیلات شامل ہیں۔ ابتدائی خاکے میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک کراچی کے وی آئی پی حلقوں میں مہنگی ترین منشیات کیسے سپلائی کرتا تھا۔

رپورٹ میں نیٹ ورک کے اہم کارندوں کی شناخت بھی سامنے آئی:

مرکزی ہینڈلرز: حمزہ، عداس اور عاقب
کراچی میں کارروائی: پنکی کا بھائی شوکت
دیگر رائیڈرز: پنجاب کے شہر لاہور، فیصل آباد اور وہاڑی کے 8 اہم افراد
خواتین کیریئرز: صبا اور انعم عرف ‘اینا’

گذشتہ روز پولیس نے کارروائی کے دوران پنکی کے گھر کے باتھ روم سے لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد کی تھی۔

نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائی میں پولیس نے پنکی کے دو سابق شوہروں اور دو بھائیوں کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کا قانونی عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

Watch Live Public News