انہوں نے کہا کہ گھڑی کس کو بیچی اس کا نام بتایا جائے، پیسا پاکستان کیسے منگوایا، وہ بھی بتایا جائے، دوسروں کو چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا!کل نجی ٹی وی اور اسکے اینکر نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں نجی ٹی وی ، اینکر اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاو۔ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ! https://t.co/rDEuzsjlCj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2022
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔