ویب ڈیسک: تیسرے ون ڈے میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا، کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہوگئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق چریتھ اسالنکا کی جگہ کوشل مینڈس کا کپتانی کرنے کا امکان ہے۔ وانندو ہسارنگا کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔ سری لنکن ٹیم کے متعدد کھلاڑی بھی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔