(ویب ڈیسک ) سہولتکار درزی کا حقیقی بھائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک اور کامیابی مل گئی۔سہولتکار درزی کا حقیقی بھائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں آگیا۔ اداروں کی جانب سے بلال کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
اس سے قبل بلال کے بھائی شاہ منیر کو اداروں کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔بارود سے بھری جیکٹ درزی کے پاس رکھوائی گئی تھی۔ خود کش حملہ آور اور جیکٹ سے متعلق علم ہونے کے باجود اس کی سہولتکاری کی گئی۔