سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News