خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شمالی وزیرستان سپین وام میں 18 خوارج ہلاک ہوئے، جنوبی وزیرستان میں 8 خوارج مارے گئے۔ بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد انجام کو پہنچے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد بھارت کی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Watch Live Public News