خیبرپختونخوا: محکمہ موسمیات کی آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا: محکمہ موسمیات کی آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی
کیپشن: خیبرپختونخوا: محکمہ موسمیات کی آج بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ اور مہمند کے علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا۔

گزشتہ روز صوبے کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ، خیبر، سوات اور کوہاٹ میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی۔ کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

ضلع خیبر میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ ادھر بٹگرام میں پہاڑوں سے آنے والا ریلہ متعدد موٹرسائیکلوں کو بہا لے گیا۔ جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

مقامی ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس سے کسان برادری شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب کراچی میں آج وقفے قفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کے ساتھ آج شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

Watch Live Public News