آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی
کیپشن: آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

ویب ڈیسک: ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ آخری لمحوں میں ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے والے عثمان خواجہ کو میچ سے عین قبل پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔ ڈراپ ہونے کے بعد پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے والے عثمان خواجہ نے مشکل وقت میں آسٹریلوی ٹیم کو بچا لیا۔

عثمان خواجہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پلئینگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ٹاس سے قبل عثمان خواجہ کو اسٹیو اسمتھ کی جگہ پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا۔ اسٹیو اسمتھ کی طبعیت ناساز تھی انہیں پلئینگ الیون سے ریلیز کر دیا گیا۔ 

عثمان خواجہ نے 126 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خواجہ جب بیٹنگ کے لیے آئے تو آسٹریلیا کی 94 رنز پر چار وکٹیں گر چکی تھیں۔ عثمان خواجہ نے الیکس کیری کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 91 رنز بنائے۔ 

یاد رہے کہ عثمان خواجہ پہلے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے۔ انہیں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں زیر غور نہیں لایا گیا تھا۔  ایشیز سیریز کےتیسرے ٹیسٹ کا آغاز آج ایڈیلیڈ اوول میں  ہوا ہے۔

Watch Live Public News