وزیراعظم نے طلباء کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا

وزیراعظم نے طلباء کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے طلباء کے لئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا۔ مستحق اور ذہین طلباء کی تعلیم کے لئے حکومت اسکالرشپس پر28 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے۔ اسکالر شپس پر زیرتعلیم طلبا کی شکایات کا اب فوری ازالہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا۔ اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم نے بٹن دبا کا پورٹل کا باقائدہ افتتاح کیا۔ نیٹتقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ملکی تاریخ میں اتنی اسکالرشپس نہیں دی گئیں جتنی گزشتہ تین سال میں دی گئیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی اسکالرشپس آج تک نہیں دی گئیں جتنی گزشتہ تین سال میں دی گئیں۔ پچھلے سال ہائر ایجوکیشن کو 123 ارب روپے دیئے گئے۔ گزشتہ تین سوا تین سال میں 28 نئی یونیورسٹیز بنی ہیں۔ اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا بنیادی مقصد اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے۔ مستحق اور ذہین طلباء کی تعلیم پر حکومت اسکالرشپس کے لیے 28 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے۔ اس وقت 26 لاکھ طلبا جن میں 72 فیصد خواتین ہیں اسکالرشپ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان وسائل کے صحیح استعمال، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل مدد فراہم کرے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔