پی ٹی آئی کا 190ملین پاؤنڈریفرنس میں اپیل کا فیصلہ،رہنماؤں کی فیصلے کی مذمت

پی ٹی آئی کا 190ملین پاؤنڈریفرنس میں اپیل کا فیصلہ،رہنماؤں کی فیصلے کی مذمت
کیپشن: پی ٹی آئی کا 190ملین پاؤنڈریفرنس میں اپیل کا فیصلہ،رہنماؤں کی فیصلے کی مذمت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان اور اہلیہ کو سزا سنانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور فیصلے کیخلاف اپیل میں جانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو اسلام آبا دمیں صحافیوں سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج ایک سیاہ دن ہے۔ عمران خان اور کارکنوں پر سیاسی کیسز بنائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ انہوں نے القادر یونیورسٹی بنائی۔ ان کے مطابق جن لوگوں نے ملک کو لوٹا وہ باہر ہیں اور جو ملک کے ساتھ مخلص ہیں وہ جیلوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ثابت قدم ہیں اور ہمارا لیڈر بھی ثابت قدم ہے۔

اسی طرح سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے کہا کہ آج کے فیصلے سے عدلیہ نے اپنا نام بدنام کیا ہے۔ ان کے مطابق ’یہ لوگ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے ایسا کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا اور یہ تین سے چار سماعتوں کی مار ہے۔

Watch Live Public News