روس نے یوکرین کو 1ہزارفوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں

روس نے یوکرین کو 1ہزارفوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں
کیپشن: روس نے یوکرین کو 1ہزارفوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں

ویب ڈیسک: روس اور یوکرین کے درمیان استنبول میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کے تسلسل میں روس نے یوکرین کو اس کے ایک ہزار فوجیوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وفد کے سربراہ ولادیمیر میدنسکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام استنبول میں طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق یوکرینی فوجیوں کی میتیں یوکرینی حکام کے حوالے کی گئیں۔

ولادیمیر میدنسکی نے مزید کہا کہ اس کے بدلے روس کو اپنے 19 فوجی اہلکاروں کی لاشیں واپس ملی ہیں۔ انہوں نے کہا: "ہم اپنے سپاہیوں کو مادرِ وطن کی سرزمین پر دفن کریں گے۔ خدا ان کی مغفرت کرے۔"

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے باوجود انسانی بنیادوں پر کیا گیا، جسے مختلف حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News