پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن:سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچا لی گئیں

پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن:سیلاب میں پھنسے خاندان کی زندگیاں بچا لی گئیں

(ویب ڈیسک )  پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں ۔

پاک فوج عوام کی مدد کے لیے ایک بار پھر میدان میں، سیلاب متاثرین کا فوری ریسکیو شروع کردیا۔چکری روڈ پر سیلاب میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے پاک فوج نے ہیلی  کاپٹر کے ذریعے پھنسے لوگوں کو بچا لیا ۔

متاثرہ خاندان چکری روڈ، گاؤں لڈیان میں مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا۔خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔شدید سیلاب میں گھرے تینوں افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔

Watch Live Public News