9 سالہ طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

9 سالہ طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست راجستھان کی تحصیل  دانتا  میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ایک 9 سالہ بچی اسکول میں دورانِ وقفہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی اور بعد ازاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پراچی کماوت صبح اپنے اسکول پہنچی  وقفے کے دوران جب وہ اپنا ٹفن کھول کر کھانے لگی تو اچانک فرش پر گر گئی اور بے ہوش ہو گئی۔ اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے نے فوری طور پر اس کو نزدیکی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کرا دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچنے سے پراچی کا بلڈ پریشر نہایت کم تھا، سانس رک چکی تھی، یہ سب علامات دل کا دورہ پڑنے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ ڈاکٹرز نے بچی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مقامی افراد اور اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ پراچی خوش اخلاق، ہنر مند طالبہ تھی، اور اس کی یوں اچانک موت نے سب کو رنجیدہ کردیا ہے۔

اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ بچی کو دل کا دورہ کیوں پڑا، کیونکہ اس عمر میں اس قسم کے کیسز نہایت کم پائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

معاملے کی تحقیقات جاری
انتظامیہ نے اس واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کوئی اور وجہ یا محرک اس واقعے کے پیچھے تھا۔ ڈاکٹروں اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچی کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Watch Live Public News