ویب ڈیسک: داڑھی کے ڈیزائن بنانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ، قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے رخسانہ کوثر نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔
قرارداد کے متن کے مطابق داڑھی مبارک خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے، داڑھی پر کسی بھی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ کرنا سخت گناہ ہے داڑھی اور سنت مبارکہ کی توہین ہے۔
جو لوگ داڑھی پر ڈیزائننگ کرتے ہیں وہ لوگ سنت مبارکہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔
وفاقی حکومت قانون سازی کرکے داڑھی مبارکہ کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کرے۔