اداکارہ صنم بلوچ کہاں؟ کس حال میں؟ تصاویر دیکھ کر مداحوں دنگ رہ گئے

اداکارہ صنم بلوچ کہاں؟ کس حال میں؟ تصاویر دیکھ کر مداحوں دنگ رہ گئے

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ مداحوں سے کافی عرصہ غائب رہنے کے بعد سامنے آگئیں، صنم بلوچ نے اپنی بہن سبرین اور بھائی کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے ہوئے یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ صنم بلوچ طویل عرصے تک ناظرین کو ٹی وی اسکرینز پر بہترین ڈراموں سے نوازنے کے بعد اچانک غائب ہوگئیں۔

صنم بلوچ آخری مرتبہ سال 2019 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'خاص' میں علی رحمان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جس کے بعد سے مداح انکو ٹی وی اسکرینز پر دوبارہ دیکھنے کی خواہش دل میں لیے بیٹھے ہیں۔

صنم بلوچ اگرچہ کافی عرصے سے ٹی وی اسکرینز پر نظر نہیں آئیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انکی اکثر جھلک دکھتی رہتی ہیں۔

صنم بلوچ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بھائی فرحان بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس وہ اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ موج مستی کرتی دکھیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں تینوں بہن بھائی کی دلکش مقامات کے حسن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے لی گئیں تصاویر شامل ہیں۔

کیپشن میں فرحان بلوچ نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میری محبت، تم میری صرف بہن نہیں بلکہ بیسٹ فرینڈ بھی ہو،  میری اسٹرینتھ، میری خوشی، میرا سب کچھ ہو، تم سے بہت محبت ہے، خوشیوں سے بھری سالگرہ کی دعا کرتا ہوں۔‘

ان تصاویر کو اداکارہ  نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا، کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا اور انہیں سکرین پر دوبارہ آنے کا کہا گیا.

Watch Live Public News