(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ آئندہ ہفتے کر لیا جائے گا، کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوں گے، وزراء کے قلمدان بھی تبدیل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، داخلہ اور معاشی ٹیم میں بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو معاشی امور سے متعلق تمام وزارتوں کا انچارج وزیر مقرر کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے کابینہ میں ردوبدل کو نوٹی فائی کیا جائے گا۔