فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے؛ امریکی صدر ٹرمپ

فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے؛ امریکی صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک:ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے،ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول ہے،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ، بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے تازہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی سازو سامان موجود تھا، ایران کے پاس یہ سازو سامان بڑی مقدار میں تھا، ایران کا سازوسامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بناسکتا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں، ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے، ہم فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو نہیں مارنے جارہے، ایرانی سپریم لیڈر آسان ہدف ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیج کر تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News