شیریں مزاری اور فلک ناز رہائی کے بعد پھر گرفتار

شیریں مزاری اور فلک ناز رہائی کے بعد پھر گرفتار
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی خواتین رہنماؤں ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو جیل سے رہائی کے فوراً بعد ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا ہے اور پولیس دونوں پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نامعلوم مقام کی جانب لے کر روانہ ہو گئی۔ شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی ایمان زینب روتی ہوئی عدالت پہنچیں ، کمرہ عدالت میں موجود فواد چودھری کی اہلیہ نے گلے لگا کر دلاسہ دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو کچھ دیر قبل ہی رہا کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے لکھا کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے ، میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے، اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔