معرکہ حق : اقلیتی برادری کا وطن اورمسلح افواج سے والہانہ اظہارِ محبت

معرکہ حق : اقلیتی برادری کا وطن اورمسلح افواج سے والہانہ اظہارِ محبت
کیپشن: معرکہ حق : اقلیتی برادری کا وطن اورمسلح افواج سے والہانہ اظہارِ محبت

ویب ڈیسک: وطن کی حفاظت صرف اکثریتی نہیں، اقلیتی برادری بھی اسی جذبے سے سرشار ہے۔ " معرکہ حقآپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی اقلیتی برادری نے پاک افواج سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اقلیتی رہنما سمویل کلائمٹ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بہادر افواج نے بزدل بھارت کو شاندار جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کو جس طرح کا دندان شکن جواب دیا  وہ قابل تعریف ہے،پاک آرمی، بحریہ اور فضائیہ نے دشمن کے مورچوں کو تباہ کرکے ملک کی حفاظت کی۔

سکھ رہنما پرویندر سنگھ نے کہاکہ "ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہمارے گورونانک دیو جی کی جنم بھومی پاکستان میں ہے، ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے۔ پاک فوج کا جواب نہیں، پاک فوج زندہ باد۔"

معمر پاکستانی شہری اشرف فیڈرو کا کہنا تھا کہ "میں بوڑھا ضرور ہوں، مگر میرے جذبات جوانوں کے ساتھ جوان ہیں۔ اگر وطن نے پکارا، تو میں بھی محاذ پر جاؤں گا اور دشمن سے لڑوں گا۔ اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑ کر فتح حاصل کروں گا۔ جذبے جوان ہوں تو پہاڑ بھی ہٹ جاتے ہیں۔" پاکستان زندہ باد۔

ہندو برادری کی نمائندہ شکنتلا دیوی نے کہا ہے کہ " پاکستان کی مسلح افواج نے جو تھپڑ مودی کے منہ پر مارا ہے، اس کی گونج آج بھی سنی جا رہی ہے۔ مودی اب سکون سے سو نہیں پا رہا، وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر بھارت کی جارحیت پر اس پر ہم نے انہیں گھر میں گھس کر مارا ہے۔پاک آرمی اور پاکستان زندہ باد۔

Watch Live Public News